12 ایسی بہترین غذائیں جو ناشتے میں کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند

Image result for healthy fruits picture
ناشتہ صحت کے لئے کتنا ضروری ہوتا ہے اس بات سے آپ سب واقف ہوں گے لیکن اگر ناشتہ نہ کیا جائے تو اس سے آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم ایک صحت مند ناشتہ آپ کی صحت پر کیسے ناقابل یقین جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے آپ نے شاید کبھی نہ سوچا ہو۔ وہ بہترین غذائیں جو اگر آپ صبح کے ناشتے میں لیں تو آپ ایک تندرست زندگی گزار سکتے ہیں۔ یہ 12 بہترین کھانے کی اشیاء ہیں جو آپ صبح کے وقت کھا سکتے ہیں````

1. Eggs
بلاشبہ انڈا ایک لذیز اور طاقتور غذا ہے۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو ناشتے میں انڈے کھاتے ہیں انہیں سستی محسوس نہیں ہوتی اور وہ پورا دن متحرک رہتے ہیں۔ انڈا کھانے سے ہمارے اندر کی کیلوریس کم ہوتی ہیں اور بلڈ شوگر بھی اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ ابلا ہوا انڈا بھی ہماری صحت کو ترو تازہ رکھتا ہے````

2. Yogurt
دہی کو مزیدار اور صحت بخش غذا تصور کیا جاتا ہے۔ دہی آپ کے وزن پر قابو پانے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے ہارمون کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ دہی کیلشیم سے مالامال ہوتی ہے اور اس میں پروٹین بھی شامل ہوتا ہے`````
Image result for yougurt

3. Coffee
کافی آپ کے دن کی شروعات کے لئے ایک حیرت انگیز مشروب ہے۔ کافی میں کیفین کی مقدار بہت زیادہ ہے اور اس کے پینے سے ہماری ذہنی تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران روزانہ 100 ملی گرام کیفین کے استعمال سے ہماری 79–150 اضافی کیلوریز جل جاتی ہیں````

4. Oatmeal
اناج کھانے کے شوقین افراد کا ناشتے میں دلیہ کھانا ایک بہترین انتخاب ہے۔ غذائیت سے بھرپور یہ ایک ایسی غذا ہے جو طاقتور بھی ہے اور جلدی ہضم بھی ہوتی ہے۔ دلیے میں بہتر مقدار میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس کے بہت متاثر کن فوائد بھی ہیں۔ ناشتے میں ہلکی پھلکی غذا کے طور پر دلیے کو شامل کریں اس سے صحت بھی اچھی رہتی ہے اور توانائی بھی حاصل ہوتی ہے````
Image result for oat meal

5. Chia Seeds
تخمِ بالنگا انتہائی غذائیت سے بھرپور اور ناشتے کے لئے ایک شاندار غذا ہے جس کا فائبر صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ درحقیقت ، ایک اونس (28 گرام) تخمِ بالنگا کے بیج 11 گرام فائبر فراہم کرتے ہیں جو کہ نظامِ ہضم کے لیے بہت متاثر کن رہتا ہے````

6. Berries
بیری مزیدار اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھری غذا ہوتی ہے۔ بیری کی مقبول اقسام میں بلوبیری، رسبری، اسٹرابیری اور بلیک بیری شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ایک کپ بیریز صرف 50-85 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے۔ اپنے ناشتے میں دہی میں بیریز شامل کر کے کھائیں تو یہ بھی ایک اچھا طریقہ کہلائے گا````
Image result for berris fruits

7. Nuts
گری دار میوے کا استعمال بھی ناشتے میں کر سکتے اور یہ صحت کے لئے بہترین ہوتے ہیں اور ساتھ یہ ہمارے وزن کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غیر صحت مندانہ خوراک کے مقابلے میں سخت چھلکوں والے گری دار میوے انسانی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں، خاص طور پر ان کا استعمال زیادہ کولیسٹرول اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے`````
Image result for nuts

8. Green Tea
گرین ٹی دنیا کی سب سے صحت بخش مشروبات میں سے ایک ہے۔ گرین ٹی میں کیفین شامل ہوتا ہے ، جو میٹابولک سسٹم کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے اور ہمارے مزاج کو بہتر بناتا ہے`````

9. Protein Shake
اپنے دن کا آغاز ایک گلاس پروٹین شیک پی کر کیا جائے تو اس سے بھی ہماری صحت میں نکھار پیدا ہو سکتا ہے۔ پروٹین شیک بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ وزن میں کمی اور عمر بڑھنے کے دوران پٹھوں کے بڑے پیمانے پر بھی حفاظت کر سکتا ہے۔ اس شیک کو بنانے کے لیے مختلف قسم کے پروٹین پاؤڈر استعمال کیے جاسکتے ہیں`````
Image result for protien shake

10. Fruit
پھل بھی ﷲ تعالیٰ کی خاص نعمت ہیں۔ تمام اقسام کے پھلوں میں وٹامن، پوٹاشیم ، فائبر شامل ہوتا ہے اور کیلوری میں نسبتا کم ہوتا ہے۔ پھل تقریباً 80-130 کیلوریز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھلوں میں بہت زیادہ فائبر اور پانی کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے````

11. Flaxseeds
السی کے بیج ایک ناقابل یقین حد تک صحت مند خوراک ہے۔ ان کے اندر اومیگا تھری فیٹ کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ السی کے بیجوں کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں 3 گرام غذائی فائبر ہوتا ہے````
Image result for flex seeds

12. Cottage Cheese
کاٹیج پنیر ناشتے کے لئے ایک عمدہ کھانا ہے۔ سبھی کی من پسند ’چیز‘ کی ایک قسم ’ کاٹیج چیز‘ میں بھی وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے۔ کاٹیج پنیر کا ایک کپ 25 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔ خواہش مند افراد اپنے ناشتے میں کاٹیج چیز کو شامل کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں````

Comments